پاکستان
16 اپریل ، 2012

صدر زرداری کا افغان دارالحکومت اور دیگر شہروں میں حملوں پر اظہار تشویش

صدر زرداری کا افغان دارالحکومت اور دیگر شہروں میں حملوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز افغان دارالحکومت سمیت متعدد شہروں میں طالبان کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ سفارتخانہ کابل میں موجود پاکستانی خواتین پارلیمنٹیرینز کی حفاظت یقینی بنائے۔ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت متعدد شہروں میں طالبان کی جانب سے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، افغانستان میں امن کے قیام کی ہر کوشش کی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر زرداری نے کابل میں سفارتخانے کو پاکستانی خواتین پارلیمنٹیرینز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :