16 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع کیپری سینما کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔فائرنگ کے واقعے میں چار سے پانچ افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریب واقع اسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے ۔عینی شاہدین کے مطابق جس جگہ فائرنگ کی گئی وہاں قریب ہی شادی ہال بھی موجود ہے جہاں فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگد ڑ مچ گئی۔