16 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی 4 نئے وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا، صدر زرداری نے وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب میں دوست محمد مزاری، امتیاز صفدر وڑائچ، سردار سلیم حیدر اور معظم جتوئی نے وفاقی وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 5 وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے بھی حلف اٹھایا تھا۔