16 اپریل ، 2012
لاہور … جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حکومتی چور دروازے کو تالا لگا کر چابی اپنے پاس رکھ لی ہے، امریکا سے سابقہ معاہدے منسوخ ہوچکے ہیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکا سے سابقہ معاہدے منسوخ ہوچکے ہیں، آئندہ معاہدے تحریری نہ ہوئے تو منسوخ تصور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا ڈرون حملے نہ ہونے اور اسلحہ سپلائی روکنے کی ترامیم انہوں نے پیش کی تھیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا کہ بنوں جیل پر حملے کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔