پاکستان
16 اپریل ، 2012

گیاری سیکٹر امدادی آپریشن : امریکی و ناروے کی ٹیمیں گوما پہنچ گئیں

گیاری سیکٹر امدادی آپریشن : امریکی و ناروے کی ٹیمیں گوما پہنچ گئیں

اسکردو … گیاری میں برف کے پہاڑ تلے دبے فوجی جوانوں کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے امریکی اور ناروے کی ٹیمیں گیاری کے نزدیک ترین مقام گوما پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اور ناروے کی ٹیمیں خصوصی آلات کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں شرکت کریں گی۔ امریکی ٹیم میں 3 اور ناروے کی ٹیم میں 7 ماہرین شامل ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں شرکت کیلئے چین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے، جسے موسم بہتر ہونے پر متاثرہ مقام گیاری بھجوایا جائے گا۔

مزید خبریں :