پاکستان
17 اپریل ، 2012

امریکا اور پاکستان کے درمیان 110 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

امریکا اور پاکستان کے درمیان 110 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد … پاکستان میں قانون کے نفاذ، انسداد منشیات کی روک تھام و سیکیورٹی کیلئے امریکا اور پاکستان کے درمیان 110 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، معاہدے کے تحت نفاذ قانون میں اصلاحات اور استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ساڑھے 7 ہزار پولیس اہلکاروں اور ملک بھر کی ویمن پولیس کی تربیت، حفاظتی آلات، گاڑیاں اور موصلاتی آلات فراہم کئے جائیں گے، منشیات کے سدباب کیلئے پوست کی کاشت میں کمی اور متبادل فصلوں کے فروغ کیلئے نجی اور سرکاری سطح پر امداد کی جائے گی، وفاق، خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 50 ویں ایئر ونگ اسکوارڈرن کی مدد شامل ہے۔ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کیلئے پہلے بھی دی جانے والی رقم سے پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف مقابلے کیلئے پولیس کو حفاظتی آلات کی فراہمی کے ساتھ پاکستان کے دور افتادہ حصوں میں سینکڑوں کلو میٹر لمبی سٹرکیں تعمیر اور دیگر اقدامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :