16 اپریل ، 2012
ایبٹ آباد … پاکستان پیپلز پارٹی شیرپاؤ کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے سرائیکی صوبے کے قیام کے اعلانات کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں اور کسی بھی صوبے کے قیام کیلئے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لازمی ہے۔ ایبٹ آباد میں اپنی پارٹی کے مقامی رہنما ابرار سواتی کی رہاشگاہ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے بنوں جیل حملہ میں حکومتی انکوائری کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ آفتاب شیر پاوٴ کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبے پر سیاست کی جا رہی ہے کیونکہ الیکشن آنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے ساتھ ساتھ جہاں بھی عوام نئے صوبے کا مطالبہ کر رہی ہے حکومت ان سے مشاورت کرے۔