17 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے اجلاس آج شام ، اسلام آباد میں طلب کیا تھا جس میں میں کمیٹی کے ارکان فوجی سربراہان اور وفاقی وزراء کو ان پارلیمانی سفارشات پر غور کرنا تھا جن کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکا اجلاس نے گزشتہ ہفتے منظوری دی تھی۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق دفاعی کمیٹی کا اجلاس اب کل ہوگا۔