پاکستان
17 اپریل ، 2012

لشکری رئیسانی سینیٹ سے مستعفی ، پارٹی چھوڑنے کا بھی اعلان

لشکری رئیسانی سینیٹ سے مستعفی ، پارٹی چھوڑنے کا بھی اعلان

اسلام آباد… پیپلزپارٹی کے رہنما لشکری رئیسانی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دینے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کی حکومت بننے کے بعد بلوچستان کے حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں۔ لشکری رئیسانی نے سینیٹ رکنیت سے اپنا استعفی سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفت گو کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی بھی چھوڑ رہے ہیں۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ وہ کس جماعت میں جارہے ہیں۔ لشکری رئیسانی کے مطابق وہ عرصے سے یہ بات محسوس کررہے تھے کہ ا پنے لوگوں کا حق ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں انارکی پھیل رہی ہے اور مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں ، حالات میں بہتری کے لئے صوبائی حکومت کا کردار بھی قابل قدر نہیں۔

مزید خبریں :