08 ستمبر ، 2014
ایڈن برگ.........اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم 18 ستمبر کو ہورہا ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر اسکاٹ لینڈ علیحدگی اختیار نہ کرے تو اسے زیادہ وسیع اختیارات دینے پر تیار ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے حامیوں اور مخالفین میں سخت مقابلہ ہے۔ اسی لیے ریفرنڈم کے نتیجے کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔سروے کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے 51فیصد عوام علیحدگی کے حق میں ہیں جبکہ 49 فیصد افراد نے علیحدگی کے خلاف رائے دی ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ جارج اسبورن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر اسکاٹ لینڈ کے عوام برطانیہ سے الحاق برقرار رکھیں تو حکومت اسے وسیع تر اختیارات دینے کے لیے تیار ہیں، جن میں ٹیکس وصولیوں، عوامی فلاح و بہبود اور سرکاری رقم خرچ کرنے کا اختیار بھی شامل ہے۔