18 اپریل ، 2012
ماسکو… روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس ایران پر دبا ڈالے جانے کی پالیسی کو خطرناک سمجھتا ہے، روس ایران میں جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کے قطعی خلاف ہے لیکن روس کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں کشیدگی بڑھانا اور ایران پر فوجی حملے کی دھمکی انتہائی نامناسب ہے۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی کونسل برائے قومی سلامتی کے چیئرمین یاکوو آمیڈرور کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں لاروو نے اعادہ کیا کہ روس ایران میں جوہری ہتھیاروں کی پیداوار کے قطعی خلاف ہے لیکن روس کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں کشیدگی بڑھایا جانا اور ایران پر فوجی حملہ کی دھمکی دیا جانا انتہائی نامناسب ہے۔ ملاقات میں مسئلہ ایران کے علاوہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں سے پاک خطے کے قیام کے امکان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔