پاکستان
12 ستمبر ، 2014

دہشتگردوں کے بجائےایم کیو ایم کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی

دہشتگردوں کے بجائےایم کیو ایم کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی

کراچی …دہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروںپر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے۔اس دوران نارتھ ناظم آبادکے علاقے عرفات ٹاؤن میں چھاپے مارکریونٹ 173کے کارکن بابرمغل، لیاری سیکٹریونٹ 32کے چار کارکنوں شہزادطیب، اعجازعلی، ساجد اورثاقب کوگرفتارکیاگیا۔فیڈرل بی ایریا میں چھاپے مارکر لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے قائم کمیٹی کے ارکان بابرانیس اوروصی کوگرفتارکیاجبکہ اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹرکے کارکن اور یونٹ 152 فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے کارکن شاہدرفیق کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔اسی طرح اسکیم 33 سیکٹرکے دو کارکنوں کاظم اورمحمدپرویز اور کورنگی سیکٹریونٹ 79 کے شہیدکارکن سیدرفیق کے صاحبزادے سیدزاہدکوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ان گرفتارشدگان کے بارے میں ان کے اہل خانہ کوکچھ نہیں بتایاجارہا۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوںکی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران رکن رابطہ کمیٹی حیدررضوی کے کوآرڈی نیٹرسلمان کاظمی سمیت کئی کارکنان شہرکے مختلف علاقوںمیں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کئے جاچکے ہیں لیکن اب تک کسی ایکقاتل کوگرفتارنہیںکیا گیا ہے، کالعدم تنظیموں کے مسلح دہشت گردشہرمیں علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکوچن چن کرنشانہ بنارہے ہیں اوردیدہ دلیری کے ساتھ ان وارداتوںکی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں لیکن کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوںکوگرفتارکرنے کے بجائےایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب پولیس ورینجرزکی ساری توجہ اورساری توانائیاں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتار کرنے پر صرف ہوںگی اور شہرمیں دہشت گردی کرنے والے اصل عناصر پر ہاتھ نہیں ڈالاجائے گاتوشہرمیں امن کیسے قائم ہوگا؟ایم کیوایم شہرکے امن اورمختلف فقہوں اورمسالک کے درمیان ہم آہنگی اوراتحادوبھائی چارے کی فضاء کے فروغ کیلئے اپنے کارکنوںکی شہادت کے باوجودصبروتحمل سے کام لے رہی ہے لیکن اس کے ہی کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے ۔ یہ سراسرظلم اورزیادتی ہے اورہم اس کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ گرفتارکئے گئے کارکنوں کوفی الفوررہا کیا جائے اورچھاپوں گرفتاریوں کاسلسلہ بندکیاجائیے ، ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے۔دریں اثناایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا ہے کہ سابق سیکٹر انچارج کورنگی رئیس الدین جن کی سیکٹر انچارج کی ذمہ داری ختم کرکے ان کی ذمہ داری مرکزی شعبہ الیکشن سیل میں لگائی گئی تھی لیکن تاحال انہوںنے مرکزی شعبہ الیکشن سیل کو جوائن نہیںکیا اور نہ ہی کوئی اطلاع یا نہ آنے کی وجہ سے آگاہ کیا لہذا اس سنگین خلاف وزری پرتا حکم ثانی رئیس الدین کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :