پاکستان
12 ستمبر ، 2014

لاہور:خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت امدادی سامان کی تقسیم

 لاہور:خدمت خلق فائونڈیشن کے تحت امدادی سامان کی تقسیم

لاہور......متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمتِ خلق فائونڈیشن کی جانب سے لاہور کے مضافاتی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں لاکھوں روپے مالیت کا امدادی سامان ،خشک غذائی اجناس اور پینے کا صاف پانی وغیرہ تقسیم کیا گیا ۔ غذائی اجناس میں آٹا ، چاول ،مختلف اقسام کی دالیں ، گھی ، تیل ، شکر ، چائے کی پتی اور خشک دودھ پر مشتمل راشن بیگ شامل تھے جو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان ، اسلم خان آفریدی ، حق پر ست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ و دیگر ذمہ داران نے متاثرین سیلاب میں تقسیم کیئے اور متاثرین سے مکمل ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیلاب زدگان کی بلا تفریق رنگ و نسل امداد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مصیبت زدہ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں جنہوں نے مشکل کی ہر گھڑی اور کٹھن سے کٹھن وقت میں اس کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، سماجی تنظیموں اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے مخیر افراد کو آگے آنا چاہیے اور سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ دریں اثنا رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان، اسلم خان آفریدی، رکن صوبائی تنظیمی کمیٹی جمیل اختر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ اور جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ کے ہمراہ لاہور کے علاقے دروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگوار و لواحقین یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطاف حسین کی ہدایت پرفلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کوطبّی سہولیات اور امداد کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میںملتان میںمختلف مقامات پرطبّی وامدادی کیمپس قائم کردیئے ہیںجہاںایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف امراض ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف پرمشتمل ٹیم اورخدمت خلق فائوندیشن کے رضاکارکے ہمراہ ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان خدمات انجام دے رہے ہیں۔جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے طبّی وامدادی کیمپس کا تفصیلی دورہ کرکے سیلاب متاثرین کوسہولیات کی فراہمی کاجائزلیااوراپنے ہاتھوںسے سیلاب متاثرین میںالطا ف حسین کی جانب سے کھانابھی تقسیم کیا اور کیمپ میں موجود شرکاء اور کارکنان سے ملاقات کی۔اس موقع پرملک خالدفاروق ، اقتدا ر رضوی ،ذیشان دلاور قریشی ،اوردیگرذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔دریںاثناءسیلاب متاثرین کی امداد کے لئے چوک ڈیرہ اڈا پر کیمپ بھی قائم کیاگیا ہے جس میں ذمہ داران و کارکنا ن ا پنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :