پاکستان
13 ستمبر ، 2014

دورہ پاکستان کے لئے ہمشیہ سے بے تاب ہوں،چینی صدر

دورہ پاکستان کے لئے ہمشیہ سے بے تاب  ہوں،چینی صدر

کراچی…رفیق مانگٹ…چینی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پھینگ نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے ہمشیہ سے بے تاب رہے، وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔پاکستان سدا بہار دوست ہے،چین نے ہمشیہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ترجیح نظروں سے دیکھا۔پاکستان کی ہر موقع پر مدد کے لئے تیار ہیں۔ نومبر میں نواز شریف کے دورہ بیجنگ کا منتظر ہوں،پاکستان کی سیاسی جماعتیں ملکی مفادات ،استحکام اورقومی سلامتی کی خاطر اپنے مسائل اور تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پھینگ نے دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 14 ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات میں کیے۔چینی صدر نے چین اور پاکستان کی دوستی کو سد ا بہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ہر وقت ایک دوسرے کی مدد کو تیار ہیں۔چین نے سفارتی سطح پر ہمیشہ اسلام آباد کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ترجیح نظروں سے دیکھا ہے، اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے مصروف عمل ہے۔چینی صد ر نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی دورہ پاکستان کے کے لئے بے تاب رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کے دوران بیجنگ میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔چینی صدر نے کہا کہ پاکستان میں متعلقہ فریق اپنی اختلافی مسائل کو قومی استحکام برقرار رکھنے کے لئے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو کہ قوم اور عوام کے بنیادی مفادات کی خدمت ہے۔پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصانات پر چینی صدر نے کہا کہ ان کی حکومت نے مزید امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرتاج عزیز نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی طرف چینی صدر کو تہنیتی پیغام پہنچایااور مسلسل تفہیم، حمایت اور مدد کے لئے چین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا پاکستانی حکومت اور عوام بے تابی کے ساتھ چینی صدر کے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ چائنہ ڈیلی لکھتا ہے کہ چینی صدر اپنے سدا بہار دوست ملک پاکستان کے ساتھ اپنے دورے کے ری شیڈول کیلئے بے تاب ہیں۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی تاریخوں میں پاکستان کے دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے پاکستان کے دورہ کے لئے بے تاب ہوں۔اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی دورہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میںنواز شریف کا دورہ بیجنگ کا خیر مقدم کروں گا اور ان کا بے تابی سے منتظر ہیں۔ پاکستان میں موجودہ سیکورٹی کی صورت حال پر چینی صدر نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک کے مفادات، عوام اور قومی سلامتی کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوآرڈینیشن اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کرسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :