14 ستمبر ، 2014
حیدرآباد......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے قائد کا جنم دن شایا ن شا ن طریقے سے منارہے ہیں،قائد تحریک تمام طبقات کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے افضال گروانڈ لطیف آباد میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام الطاف حسین کے 61ویں جنم دن کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے شہدائے حق کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفا ق منگی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائمخانی و رکن خورشید احمد ، حیدرآباد کے زونل انچارج نو ید شمسی ، حیدرآباد کے حق پر ست ارکین قومی و صو بائی اسمبلی ، سید وسیم حسین ، راشد خلجی ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، زبیر احمد ، دلاور قریشی سمیت اسپورٹس سے وابستہ دیگر اہم شخصیات اور علاقائی سیکٹر زو یو نٹس کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین تما م طبقات کے حقو ق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آج انکی جدوجہد کہ بدولت ملک بھر میں انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں،زندہ قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں اورقائد تحریک ملک کے مظلوموں کے محسن ہیں اور آج شہر بھر میں الطاف حسین کے جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات اپنے محسن و محبوب قائد سے اظہار محبت ہے ۔تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے اشفاق منگی نے کہا کہ الطاف حسین ایک نظریہ کا نام ہے جو آج ملک کے کونے کو نے میں پھیل چکا ہے اور اس نظریہ کے خلاف سازشیں کر نے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عوام کے دلوں میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انکے میلو ں دور ہونے کے باوجود ملک کی مظلوم عوام ا ن کی قیادت میں متحد ہے ۔ حیدرآباد کے زونل انچارج نو ید شمسی نےکہا کہ حیدرآباد قائد تحریک الطا ف حسین کا گھر ہے اور انکے جنم دن پر حیدرآبا د میں بھر پور جشن منا یا جا رہا ہے ، الطا ف حسین مظلوم و محکو م عوام کے حقیقی رہبر و رہنما ہیںجو ان کا درد اور تکلیف محسو س کر تے ہیں ۔دریں اثناڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد کے سیکٹر ایچ میں پر چم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ وہ انقلابی تحریک ہے جو اپنے قیام سے لیکر آج تک باطل قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین مظلوم و محکوم عوام کی آواز ہیںجو انکے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ، ملک میں تبدیلی کی باتیں تو سب کررہے ہیں مگر غریب ومتوسط طبقے کے نوجوانوں کو ایوانوںمیں بھیج کر حقیقی تبدیلی کاآغاز صرف اور صرف الطاف حسین نے کیاہے ،ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہمیں قائد تحریک کے فکر و فلسفہ پر عمل پیر ا ہونا ہوگا۔اس موقع پر حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے کہاکہ الطاف حسین کی شخصیت ظلمتوں کے اندھیروں میں روشنی کا مینار ہے جو غریب و مظلوم طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی نہ صرف ترجمانی کررہے ہیں،تقریب میںاراکین زونل کمیٹی ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت علاقے کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پیر 15ستمبرکو کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈسیز میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی جانے والی جدید لیبارٹری کا افتتاح کریں گے ۔ تقریب میں رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندے ، شعبہ طب سے وابستہ شخصیات اور عمائدین شہر شرکت کریں گے ۔ ادھر قائد تحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کےحوالے سے غریب مریضوں کے لئے ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام لال قلعہ گرائونڈ عزیز آبادمیں فری بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جسمیں ایم کیوایم کارکنان وہمدروںنے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دے کر الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔ کیمپ میں موجود جدید مشینوں کے ذریعے خون ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئیں ۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹر نصرت نے اراکین رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ ، شاکر علی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ لال قلعہ گرائونڈ میں قائم بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا ۔اس مو قع پرڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت نے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت پریقین کھتے ہیں ۔