پاکستان
16 ستمبر ، 2014

عمران خان الزامات کے ثبوت پیش کریں،صحافیوں کا مطالبہ

عمران خان الزامات کے ثبوت پیش کریں،صحافیوں کا مطالبہ

اسلام آباد......سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر بلا ثبوت الزامات لگانے کی شدید مذمت کی ہے،اور مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان ان الزامات کے ثبوت پیش کریں اور ان کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرائی جائیں۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے صحافیوں پر الزامات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ۔سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ اگر عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو پیسے لینے والے صحافیوں کے نام سامنے لے کر آئيں ۔سینئر صحافی ارشد انصاری نے عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر پیسے لینے کاالزام مسترد کردیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عمران خان کے پاس ثبوت ہيں تو سامنے لائيں ۔

مزید خبریں :