پاکستان
16 ستمبر ، 2014

جاوید ہاشمی اب تحریک انصاف کے صدر نہیں،عارف علوی

جاوید ہاشمی اب تحریک انصاف کے صدر نہیں،عارف علوی

اسلام آباد.....تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی اب تحریک انصاف کے صدر نہیں،حکومت سے مذاکرات معطل ہیں۔وزیر اعظم کے استعفے کے معاملے پرمکمل ڈیڈ لاک ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر عارف علوی،شفقت محمود اور اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن سمیت کئی امور پر اتفاق رائے ہو چکا ہے ،حکومت کہتی ہے کہ کمیشن منظم دھاندلی کی تحقیقات کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی کی خالی کی گئی نشست پر ابھی تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہ نماؤں سے جب میڈیا بالخصوص جیو پر حملوں کا معاملہ اٹھایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت تمام قائدین نے اس کی مذمت کی ہے،یہ معاملہ پارٹی میں اعلیٰ سطح پر بھی اٹھایا جائے گا۔

مزید خبریں :