پاکستان
16 ستمبر ، 2014

پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بدھ کی شام دوبارہ شروع ہو گا

پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بدھ کی شام دوبارہ شروع ہو گا

اسلام آباد......پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس ایک ہفتے کے وقفے کے بعد بدھ کی شام دوبارہ شروع ہو رہا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث جاری رہے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بدھ کی شام 5 بجے دوبارہ منعقد ہو رہا ہے۔ دو ستمبر سے شروع ہونےو الا یہ اجلاس 10ستمبر تک جاری رہا تھا اور پھر ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اسے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے ایک متفقہ قرارداد کی منظوری کی صورت میں چاہتی ہے ۔

مزید خبریں :