16 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب کے ذریعے حکومتی ڈھانچے کو بدلنا چاہتے ہیں،ہر ضلع کی اپنی اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہوگا۔انقلاب مارچ کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں 150 ضلعی حکومتیں قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اختیارت نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ تحصیل اور یونین کونسلوں کے ذریعے عوامی مسائل حل کریں گے،عوام کے منتخب لوگ عوام کے خادم ہوں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے طرز کا نظام لانا ہی انقلاب ہے۔ ہر ضلع میں ہائی کورٹ کا بینچ بنے گا،تحصیل کے مجسٹریٹ منتقل ہو کر یونین کونسلوں میں جائیں گے۔