16 ستمبر ، 2014
اسلام آباد....... وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار کرنا ہے،اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران نے پہلے دھرنے کے ذریعے سری لنکا اور چین کے سربراہان دورے ملتوی کرائے، اب عمران خان وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں عالمی سربراہان اور شخصیات سے روابط سے روکنا چاہتے ہیں،نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی پی ایم ہاوس کے اخراجات میں 40 فیصد کمی کی، پچھلے دور میں 400 نشستوں والا خصوصی جیٹ دوروں پر جاتا تھا،وزیر اعظم نواز شریف 12 نشستوں والا چھوٹا جہاز استعمال کرتے ہیں۔