پاکستان
16 ستمبر ، 2014

کوئی غیر آئینی حکم قبول نہیں کریں گے ،چیف بلوچستان

کوئٹہ .....بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس غلا م مصطفی مینگل نے کہا ہے کہ ہم نے آئین پر حلف لیا ہے اس لئے کوئی بھی غیر آئینی احکامات کو قبول نہیں کریں گے ، اگر کسی نے کوشش کی تو ہم اسکے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوجائیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ کی بلڈنگ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔چیف جسٹس نے کہا کہ بینچ اور بار کا رشتہ ہمیشہ مضبوط اور محبت والا رہا ہے میں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد 4بینچ تشکیل دیدیئے ہیں کیونکہ میری کوشش ہے کہ عوام کو جلد ا ز جلد ستا اور فوری انصاف انکی دہلیز پر مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور میری کوشش ہوگی کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا نہ کسی کی سفارش قبول کی جائے گی اور نہ ہی کسی سے زیادتی ہونے دی جائے گی۔ عشائیے سے بلوچستان ہائی کے جج جسٹس نور محمد مسکانزئی ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی نے خطاب کیا ۔ ہم نے آئین کا حلف لیا ہے اور انشا اللہ اس ملک میں کوئی غیر آئینی کام نہیں ہوگا ،ہم غیر آئینی کام ،عمل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہوں گے ۔ہم اس طرح اقدامات آنے نہیں دیں گے ۔

مزید خبریں :