پاکستان
16 ستمبر ، 2014

نوازشریف اپنے اثاثے ظاہرکردیں،دھرنا ختم کردوں گا،عمران خان

نوازشریف اپنے اثاثے ظاہرکردیں،دھرنا ختم کردوں گا،عمران خان

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے اور بچوں کے اثاثے ظاہر کردیں،دھرنا ختم کردوں گا، جمعے کو یوم نجات اور گو نواز گو دن منائیں گے۔آزادی مارچ کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب،ہمت ہے تو بتائیںآپ کے اثاثے کتنےہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے پاکستان میں ہیں،حکمرانوں کو اپنے کرسی اور پیسے بنانے کی فکر ہے،پاکستانیوں کو آزاد کرانے کی تحریک چلا رہا ہوں،عید الاضحیٰ بھی اسی کنٹیز پر مناؤں گا اور وزیراعظم نوازشریف کے استعفےٰ کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعے کو اپنا بجلی کا بل یہاں لا کر جلا دؤں گا، بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھا دی گئی ہیں،تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ جتنی مرضی پولیس کو جمع کریں،جمعے کو یہاں عوام کا سمندر ہوگا۔مجھے پتا ہے نوازشریف اپنے اثاثے ظاہر نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :