24 جنوری ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں دو دھماکے کیے جس سے عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ شیخ مندخیل میں شدت پسندوں نے سرکاری پرائمری اسکول میں علی الصبح پہلا دھماکہ کیا جس سے اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پہلے دھماکے کے کچھ دیر بعد ایک اور دھماکا ہوا۔دھماکے سے 3خاصہ دار اہلکار زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔