پاکستان
19 اپریل ، 2012

بھارت کا سیاچن سے فوج بلانے کے پاکستان کے بیان کا خیرمقدم

بھارت کا سیاچن سے فوج بلانے کے پاکستان کے بیان کا خیرمقدم

نئی دہلی… بھارت نے سیاچن سے فوج بلوانے سے متعلق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت برائے دفاع نے کہا ہے کہ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کو سیاچن میں فوجیوں کو درپیش مشکلا ت کا اندازہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی فوج کے سربراہ کی سیاچن سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گزشتہ روز آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے گیاری سیکٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات ہونی چاہئے ،سیاچن کا مسئلہ دونوں ملکوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہے۔

مزید خبریں :