پاکستان
19 اپریل ، 2012

لاہور کے چھ ٹیچنگ اسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز تعینات

لاہور کے چھ ٹیچنگ اسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز تعینات

لاہور… پنجاب حکومت نے لاہور کے چھ ٹیچنگ اسپتالوں میں 171نئے ڈاکٹر تعینات کر دیئے۔محکمہ صحت پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹروں کے تبادلے سے لاہور کے ٹیچنگ اسپتالوں میں سیٹیں خالی ہوئی تھیں جہاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت منتخب ہونے والے ڈاکٹروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق میو اسپتال میں 63، سروسز میں 41، جناح میں 43، جنرل اسپتال، پنجاب کارڈیالوجی اور چلڈرن اسپتالوں میں 8، 8 ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :