پاکستان
19 اپریل ، 2012

سیاچن پر پوزیشن اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،دفتر خارجہ

سیاچن پر پوزیشن اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،دفتر خارجہ

اسلام آباد… پاکستان نے کہاہے کہ سیاچن پر اس کی پوزیشن اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور شکاگو میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں شمولیت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دفترخارجہ کے نئے ترجمان معظم خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں کہاہے کہ پارلیمانی گائیڈ لائنز کے مطابق نیٹو سپلائی روٹ سے متعلق ورک پلان پر کام جاری ہے۔ڈرون حملے پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاک امریکا تعلقات اہم ہیں اور پاکستان امریکاسے رابطے میں ہے۔ سیاچن سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی پوزیشن اور پالیسی قائم ہے، سیاچن پر پاک بھارت مذاکرات کا جو عمل جاری ہے اس میں فوجوں کی تعیناتی کا ایشو بھی شامل ہوتا ہے۔

مزید خبریں :