پاکستان
19 اپریل ، 2012

حسین حقانی کوگرفتار کر کے پاکستان لانے کیلئے درخواست دائر

حسین حقانی کوگرفتار کر کے پاکستان لانے کیلئے درخواست دائر

لاہور… میمو اسکینڈل میں ملوث سابق سفیر حسین حقانی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے اور عدالت میں پیش کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ میمو کیس کے دو گواہوں جنرل ریٹائرڈ پاشا اورمنصور اعجاز نے حسین حقانی کو ملزم قرار دیا، اس لئے انہیں حق نہیں کہ وہ ویڈیو لنک پر اپنے بیان قلمبند کرائیں۔ حسین حقانی نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ چار دن کے نوٹس پر پاکستان آ جائیں گے تاہم وہ واپس نہیں آ رہے۔ خدشہ ہے کہ وہ امریکا یا کسی اور ملک میں سیاسی پناہ حاصل کر لیں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حسین حقانی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا حکم دے۔

مزید خبریں :