19 اپریل ، 2012
کراچی… چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے ذخمی ہونے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ منظوروسان نے آج رات بارہ بجے سے ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں بدامنی اورتارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 16 افراداپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے اب تک دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کی گئی کوششوں کی رپورٹ آج طلب کرلی۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے آج رات 12 بجے سے ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ شہریوں کو سہولت دینے کیلئے کیا گیا ہے۔