پاکستان
19 اپریل ، 2012

لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ کرپشن، ہائیکورٹ نے جواب طلب کر لیا

لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے کی لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کی عدالتی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔شاہد عباس ایڈووکیٹ نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ پنجاب حکومت نے 25 ہزار روپے کا لیپ ٹاپ 35 ہزار روپے میں خریدا اور قومی خزانے کو ایک ارب ستر کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ حکومت نے قومی خزانے سے مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی تشہیر کی۔ عدالت اس کا نوٹس لے اور لیپ ٹاپ خریداری کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ خزانے کو پہنچنے والا نقصان نواز شریف اور شہباز شریف کی جیب سے وصول کیا جائے۔

مزید خبریں :