پاکستان
19 اپریل ، 2012

بلوچستان میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

بلوچستان میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

کراچی … بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعدموسم خوشگوار ہوگیا ہے ،شمال مشرقی بلوچستان میں دوروزسے جاری بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ،ملک کے بالائی علاقوں میں موسم صاف اور خوشگوار ہے، بلوچستان میں گڈانی کے ساحلی علاقے کْند سمیت حب شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ بیشتر مقامات پر اب بھی ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں، شمال مشرقی بلوچستان میں زیارت، پشین ، لورالائی، بارکھان اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں دو روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اوررابطہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہے۔

مزید خبریں :