پاکستان
19 اپریل ، 2012

نام نہادقوم پرستوں نے ظرف وضمیر کاہی نہیں پورے سندھ کاسوداکرلیاہے،رابطہ کمیٹی

 نام نہادقوم پرستوں نے ظرف وضمیر کاہی نہیں پورے سندھ کاسوداکرلیاہے،رابطہ کمیٹی

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور،محمداشفاق، انیس ایڈوکیٹ اورمصطفےٰ عزیزآبادی نے اپنے مشترکہ بیان میں بعض نام نہاد قوم پرستوں کی جانب سے معصوم سندھی عوام کو بھڑکانے کیلئے ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزبیانات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم سندھی قوم کے نام نہادقوم پرستوں نے اپنے ظرف وضمیر کاہی نہیں بلکہ پورے سندھ کاسوداکرلیاہے اوروہ معصوم سندھی عوام کو سندھ کے حقوق کے نام پر مستقل بیوقوف بنارہے ہیں اور اپنی اشتعال انگیزیوں کے ذریعے سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان ایک بارپھرنفرت وانتشار اور تفریق پیداکرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طاقتور اورپیسے والی سرکاری ایجنسیاں جوماضی میں بھی سندھ میں نفرتوں کے بیج بونے والے نام نہادقوم پرستوں کی سرپرستی کرتی رہی ہیں وہی طاقتورایجنسیاں آج بھی ان نام نہادقوم پرستوں کے نہ صرف پیچھے ہیں بلکہ انہیں مستقل طورپرمالی منفعت بھی پہنچارہی ہیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ نام نہادقوم پرست سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرتیں اورتفریق پیداکرنے کی جتنی بھی سازشیں کرلیں، سندھ کے باشعورعوام ان کے کردار کو اچھی طرح پہچانتے ہیں اوروہ ان کی سازشوں کاشکارنہیں ہوں گے۔



مزید خبریں :