13 اکتوبر ، 2014
کراچی......ایم کیوایم کے11اراکین رابطہ کمیٹی کوبھتے کی پر چیاں موصول ہو ئی ہیں ،ذرائع کے مطابق بھتےکی پرچیاں کالعدم تنظیم کی جانب سےموصول ہوئیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی سے10سے15لاکھ روپےطلب کیےگئے، جبکہ بھتہ نہ دینےپرسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔جن اراکین رابطہ کمیٹی کو بھتے کی پر چیاں ملیں ان میں خالدمقبول صدیقی ،بابرخان غوری،رشیدگوڈیل،نسرین جلیل اوردیگرشامل ہیں۔