پاکستان
20 اپریل ، 2012

طیارے کی تباہی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس، فوری تحقیقات کا حکم

طیارے کی تباہی پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس، فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد…راولپنڈی میں چکلالہ کے علاقے بحریہ ٹاوٴن کے قریب نجی ایئر لائنکے طیارے کی تباہی اور اس میں سوار127افراد کے جاں بحق ہونے پر قومی رہنماؤں نے دلی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،وزیردفاع چوہدری احمد مختار،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں نے اس واقعہ پر شدید افسوس اور دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے،قومی رہنماؤں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناء صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے طیارے کی تباہی کے واقع کی فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،اور سول ایوی ایشن حکام سے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :