پاکستان
21 اپریل ، 2012

پاکستان میں مسافرطیاروں کا 36واں حادثہ

پاکستان میں مسافرطیاروں کا 36واں حادثہ

اسلام آباد ... اسلام آباد میں بھوجا ائر لائن کے جہاز کو پیش آنے والا حادثہ ا ندرون ملک مسافربردار طیاروں کو پیش آنیوالا36واں حادثہ ہے،اس سے قبل 35فضائی حادثات میں 705افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسلام آباد میں بھوجا ائرلائنز کا حالیہ حادثہ پاکستان میں کسی نجی فضائی کمپنی کا تیسرا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے اٹھائیس نومبر 2010ء کو کراچی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاتھا جس میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ہوائی حادثات کے عالمی ریکارڈکے مطابق پاکستان کی فضائی تاریخ کا سب سے بڑاحادثہ 28جولائی 2010ء کو اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ائربلیوکی پرواز کو پیش آیا تھا جس میں 152 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔اس سے قبل دس جولائی 2006ء کو پی آئی اے کا فوکر طیارہ ملتان ائر پورٹ سے تھوڑی دورگر کر تباہ ہو اجس میں پینتالیس افراد ہلاک ہوئے۔ اس حادثے کے بعد فوکرطیاروں کا استعمال روک دیا گیا،پی آئی اے کو ابتک اندرون ملک گیارہ حادثے پیش آچکے ہیں جن میں سے پانچ فوکر طیاروں کے تھے۔

مزید خبریں :