21 اپریل ، 2012
کراچی… امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے پاکستان میں طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔ بوئنگ کمپنی نے ایک بیان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا ظہار کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ کمپنی حادثے کی تحقیقات میں سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی فنی معاونت کرنے کو تیار ہے۔ یہ معاونت امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ذریعے فضائی حادثات کی تحقیقات کے بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت کی جائے گی۔