21 اپریل ، 2012
اسلام آباد… محکمہ موسمیات کے مطابق سول ایوایشن کو دو مرتبہ انتہائی خراب موسم کی وارننگ دی گئی تھی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ انتہائی خراب موسم کی وارننگ کے بعد جوطیارہ حادثہ کا شکار ہوا ، اسے اس وقت لینڈنگ کی اجازت دینا ہی نہیں چاہیئے تھی۔