24 اکتوبر ، 2014
ہری پور......ہری پور کے علاقے غازی تربیلاکے میں جھلس کر زخمی ہونےوا لا ایک بچہ دم توڑ گیا ۔ دو روز قبل گورنمنٹ پرائمری اسکول میں دوران اسمبلی بجلی کی تارگرنے سے 11طلبہ جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق دوروز قبل گورنمنٹ پرائمری اسکول الدو میں دوران اسمبلی بجلی کا تار گرگیا۔واقعے میں 11طالب علم جھلس کر زخمی ہوگئے تھے ۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسمبلی کے دوران 3 بچے پاکستانی جھنڈا اٹھائے ہوئے اسمبلی کررہے تھےکہ اور پر سے جاتی ہوئی بجلی کی11 سو کے وی کی تار نیچے گرگئیں اور بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ باقی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول کے اوپر سے 11 سوکے وی کےتارگزر رہے ہیں۔