24 اکتوبر ، 2014
منڈی بہاؤالدین......ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل خان طاہر جاوید کی صدارت میں سیکٹر کمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا ۔منڈی بہاؤالدین میں ہونیوالی سیکٹر کمانڈرزکانفرنس میں تمام سیکٹر کمانڈرز اور اسٹاف آفیسرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا ۔ ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل خان طاہر جاوید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور بھرپور جوابی کارروائیوں پر جوانوں کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔