پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

ہری پور میں عوامی تحریک کا علامتی دھرنا آج ہوگا

 ہری پور میں عوامی تحریک کا علامتی دھرنا آج ہوگا

ہری پور.......عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے شہر شہر دھرنے کے اعلان کے بعد آج پہلا پڑاؤ ہری پور میںہوگا جہاں دو گھنٹے علامتی دھرنا دیا جائےگا اور طاہرالقادری دھرنے کے شرکا سے خطاب کرینگے۔اسلام آباد میں دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ طاہر القادری نے مختلف شہروں میں جلسوں اور دھرنوں کااعلان کیاتھا۔گزشتہ روز ایبٹ آباد میں جلسے کے بعد عوامی تحریک آج ہری پور کے ایلیمنٹری کالج گراؤنڈ میں دوگھنٹے علامتی دھرنا دے گی جس میں طاہرالقادری کےساتھ دیگر پارٹی رہنما اور کارکن شریک ہوں گے۔دھرنے کے مقام پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور خرم رشید کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں 600 پولیس اہلکاروں ،ایلیٹ فورسز کے جوانوں اور بم ڈسپوزل یونٹ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ طاہر القادری کے خطاب کے دوران شاہراہ ہزارہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیاجائےگا۔

مزید خبریں :