21 اپریل ، 2012
کراچی … گندم کے نرخ میں کمی کے بعد کراچی میں فلور ملز کی جانب سے آٹے کی فی کلو قیمت ایک روپیہ کم کردی گئی، مل کی سطح پر ڈھائی نمبر آٹا 30 روپے فی کلو ہوگیا۔ سندھ فلور ملز ذرائع کے مطابق رواں سیزن سندھ میں نئی گندم کی کٹائی شروع ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 2700 سے کم ہو کر 2550 روپے فی 100 کلو کی سطح پر آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ صوبائی محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی کے باعث کراچی میں گندم آنا رک چکی ہے اور اگر شہر میں گند م کی رسد کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے گئے تو فلورملز کو گندم کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔