پاکستان
24 اکتوبر ، 2014

ہم اکھاڑپچھاڑ کی سیاست کےعادی ہوچکےہیں،الطاف حسین

ہم اکھاڑپچھاڑ کی سیاست کےعادی ہوچکےہیں،الطاف حسین

اسلام آباد .......ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرےکودھمکیاں نہ دیں،ایٹم بم ماردیں،قصہ ختم ہو جائے گا۔ آپس کےجھگڑےختم کردیں توتمام مسائل ختم ہوجائیں گے،وطن پرست ہوناکوئی جرم نہیں،علامہ اقبال بھی سچے وطن پرست تھے۔الطاف حسین نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شام اپنی کتاب فلسفہ محبت کے انگریزی ترجمے کی تقریب رونمائی کے موقع پریہاں خطاب کے دوران کیا۔ اسلام آباد میںمنعقدہ تقریب میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ارکان پارلیمنٹ ، سفارت کاروںا ور دانش وروں کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹیلے فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم اکھاڑپچھاڑ کی سیاست کےعادی ہوچکےہیں،قائداعظم نےکہاتھا کہ اقلیتی ریاستوں کوآزادریاستوں میں تبدیل کردیاجائے،قائداعظم پہلےمتحدہ ہندوستان بناناچاہتےتھے اور اس کےلیےانہوں نےکانگریس میں شمولیت اختیارکی تھی،علامہ اقبال نےخطبہ الہ آبادمیں تقسیم ہندکی بنیادرکھی،الطاف حسین کا کہناتھا کہ لوگ اپنےثقافتی ورثوں کومحفوظ بناکررکھتےہیں۔

مزید خبریں :