دنیا
22 اپریل ، 2012

فرانس میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ

فرانس میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ

پیرس… فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے چار کروڑ چالیس لاکھ ووٹرز نئے صدر کا چناوٴ کرنے کے لیے اپنے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ صدر نکولس سرکوزی کو دوبارہ منتخب ہونے میں کافی چیلنجز درپیش ہیں۔ملک کے 85ہزار پولنگ اسٹیشنز میں وو ٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جورات 8 بجے تک جاری رہے گی۔نکولس فرانس کی دائیں بازو کی جماعت کے دوبارہ صدارتی امیدوار ہیں۔ان کے دور اقتدار میں بیروزگاری بڑھی اورمسلمانوں کے خلاف قوانین بنانے کے باوجود سرکوزی اپنی مقبولیت کھوتے گئے۔سوشلسٹ امیدوارفرانسوآ اولوند12برسوں کی ریکارڈبیروزگاری اوراقتصادی بحران کوکیش کرانیکی پوزیشن میں ہیں۔دونوں امیدواردائیں بازوکی خاتون حریف ماغن لاپن سے10پوائنٹس آگے ہیں۔نکولس سرکوزی کا اصرار ہے کہ انہیں خاموش اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔انتخابی جائزوں کے مطابق سوشلسٹ امیدوار فرانسو عولینڈ صدارت کے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ فرانس پر دائیں بازو کا سترہ سالہ سیاسی غلبہ ختم کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

مزید خبریں :