22 اپریل ، 2012
کراچی … عالمی بینک نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1 ارب 80 کروڑ ڈالر اور توانائی کے شعبے کیلئے بھی فنڈز مختص کردیئے جبکہ داسو کے مقام پر ڈیم کیلئے معاونت پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں پاکستان کی امریکا میں سفیر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر مختص کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے توانائی کے شعبے کیلئے بھی فنڈز مختص کئے ہیں جبکہ عالمی بینک نے داسو کے مقام پر ڈیم کیلئے مالی معاونت پر رضا مندی بھی ظاہر کردی ہے۔