دنیا
23 اپریل ، 2012

پیرس: صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں فرانسوہالینڈکوبرتری

پیرس: صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں فرانسوہالینڈکوبرتری

پیرس ... فرانس کے صدراتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فرانسو ہالینڈ کوصدر نکولس سرکوزئی پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 80فیصدپولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونیوالے غیر حتمی نتائج کے مطابق فرانسو ہالینڈ کو29 فیصد جبکہ صدر نکولس سرکوزئی کو26 فیصد ووٹ پڑے۔صدرنکولس سرکوزئی کہتے ہیں اعتماد کے ساتھ دوسرے مرحلے کاسامنا کروں گا۔ فرانسوہالینڈ نے اپنے سیاسی گڑھ Tulle میں ووٹ کاسٹ کیا۔ان کا کہناہے کہ آئندہ صدرکیلیے وہ بہترین امیدوارہیں اوران کی کامیابی یقینی ہے۔دوسری جانب دونوں امیدواروں کے حامیوں نے مختلف علاقوں میں جشن بھی منایا۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ 6مئی کوہوگی۔مبصرین کے مطابق صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں فرانسو ہالینڈ کو 54 فی صد اور سرکوزی کو 46 فی صد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :