پاکستان
09 نومبر ، 2014

عمران بھی اسرائیلی اشارے پر دھرنا ختم کردینگے، غفور حیدری

 عمران بھی  اسرائیلی اشارے پر دھرنا ختم کردینگے، غفور حیدری

ڈی آئی خان .......وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کینیڈا کے کہنے پر دھرنا چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ، عمران خان کو بھی جب اسرائیل سے اشارہ ہوگا تو وہ دھرنا ختم کر دیں گے ۔وہ سرکٹ ہاوٴس ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نےکہا کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمن پر تیسرا خودکش حملہ ہوا مگر اب تک نہ تو وزارت داخلہ نے کچھ بتایا نہ ہی سکیورٹی اداروں نے ان عناصر کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کیا جے یو آئی سے متعلق افراد امریکی یا بھارتی ایجنٹ ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں خودکش حملوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ جے یو آئی ف ، تحریک انصاف کی طرح صرف استعفے نہیں دے گی بلکہ مستعفی ہوکر دکھائے گی۔ دھرنوں سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جب اسرائیلی وزیراعظم سے اشارہ ہوگا تو وہ دھرنا ختم کر دیں گے ۔

مزید خبریں :