09 نومبر ، 2014
راولپنڈی......آرمی چیف نےجنوبی وزیرستان میں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور شاہراہ کا افتتاح کردیا، سینٹرل ٹریڈ کوریڈور پر جنوبی وزیرستان کا سب سے بڑا پل بھی بنایاگیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابقسینٹرل ٹریڈ کوریڈورپاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم زمینی راستہ ہوگا،سینٹرل ٹریڈ کوریڈورفاٹااورجنوبی خیبرپختونخوا کی معیشت میں مدد گارہوگا،اس زمینی راستے سے تجارت میں مدد ملے گی۔افتتاح کے موقع پر آرمی چیف کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہآپریشن ضرب عضب منصوبے کے تحت کامیابی سے جاری ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی ے قیام کےلئے حکومت سے مشاورت کے بعد جامع منصوبہ بنایا گیاہے،ان علاقوں میں امن کا قیام اوراستحکام لایاجائے گا۔جنرل راحیل شریف نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔