پاکستان
09 نومبر ، 2014

عمران خان کا نیا مطالبہ، حکومت، پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کی مخالفت

عمران خان کا نیا مطالبہ، حکومت، پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کی مخالفت

اسلام آباد....... حکومت، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کے اس مطالبے کی مخالفت کی ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے لوگ شامل کیے جائیں۔ عمران خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کے نام پر اعتراض پر سیاسی جماعتوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن صرف تحریک انصاف کی فرمائش پر نہیں بنایا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے خطاب میں آئی ایس آئی پر الزامات بھی لگائے اور اسی سے تحقیقات کرانے کی بھی بات کی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کمیشن میں خفیہ ایجنسیوں کو کردار دینے کی مخالفت کی تاہم اس بات کو سراہا کہ عمران خان وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ جے یو آئی کے رہنما جان اچکزئی نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق عمران خان کے مطالبے کی مخالفت کی۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ جہاں تک چیف الیکشن کمشنر کا سوال ہے تو ہر بات عمران خان کی فرمائش پر نہیں ہو سکتی جبکہ سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے نام کے لیے پی ٹی آئی سے بات تو کی گئی ہے لیکن ان کی منظوری آئینی تقاضا نہیں۔

مزید خبریں :