09 نومبر ، 2014
کراچی....... مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ الطاف حسین مہاجر سیاست شروع کریں تو ساتھ دینا تو کیا مہاجر قومی موومنٹ کی قیادت بھی ان کو دینے کو تیار ہوں۔ کراچی میں ایک دعوت حلیم کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد کا کہنا تھا کہ اگر الطاف حسین نے مہاجروں کا نام لیا تو وہ ان کا ساتھ دینا تو کیا ،وہ مہاجر سیاست کریں تو اپنی مہاجر قومی موومنٹ کی قیادت بھی ان کو دینے کو تیار ہوں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ قوم کا اتفاق ہو توانتظامی یونٹ ضرور بننے چاہئیں مگر ایسا کوئی مطالبہ نہیں کرنا چاہئے جس سے انتشار پیدا ہو۔آفاق احمد نے بتایا کہ مہاجر قومی موومنٹ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔