پاکستان
09 نومبر ، 2014

عمران خان کی تازہ تجویزپر تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردِ عمل

عمران خان کی تازہ تجویزپر تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردِ عمل

اسلام آباد...... عمران خان کی تازہ پیش کردہ تجویزپر تجزیہ کاروں کا ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا، کسی نے پیش کش کو خوش آئند کہا، کسی نے کہا کہ ان تجاویز پر عمل مشکل ہو گا۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نئی پیشکش خوش آئند ہے، حکومت اس کا مثبت جواب دے۔سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کو کریمنل انوسٹی گیشن بنانا چاہتے ہیں، ایسا شاید ممکن نہ ہو۔سینئر تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کئی بار یہ واضح کر چکی ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات صرف الیکشن ٹریبیونلز میں ہی ہو سکتی ہیں۔سینئر تجزیہ کار انجم رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کمیشن کی بات تو کی لیکن پہلے عدلیہ کو دھمکانے کا اندازبھی اپنایا۔

مزید خبریں :