پاکستان
09 نومبر ، 2014

پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کے گھر کے قریب دھماکا

پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کے گھر کے قریب دھماکا

پشاور...... پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کے رشتہ دار کے گھر کے باہر دھماکا ہوا جس سے گھر اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔پشاور کے نواحی علاقے ہزار خوانی میں گھر کے باہر دھماکا ہوا جس سے گھر کے دروازے، دیواروں اور اندر کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم دھماکا پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کے رشتہ دار کے گھر کے باہر ہوا جس سے کچھ ہی فاصلے پر ایم پی اے کا گھر واقع ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق چار کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم کا دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

مزید خبریں :